پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار ساؤتھ ایشین سٹڈیز کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد

جمعرات 16 اپریل 2015 19:12

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16اپریل۔2015ء ) پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار ساؤتھ ایشین سٹڈیز اور شعبہ سیاسیات کے زیر اہتمام ”یمن بحران کی پیچیدگیوں “ کے موضوع پر سیمینا ر کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر سابق سفیر مظہر قیوم، ڈائریکٹر سنٹر پروفیسر ڈاکٹر عنبرین جاوید، فیکلٹی ممبران اور دونوں شعبہ جات سے ایم فل /پی ایچ ڈی سکالرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

مظہر قیوم نے کہا کہ اس بحران نے 1960ء میں جنم لیا ، بعد میں اس میں مذہبی جزو، بیرون ممالک کی مداخلت اور امریکی خواہشات نے اپنا حصہ ڈالا جس سے شدت پیداہوئی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں سعودی زمین کو کوئی خطرہ نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی جوان وہاں پہلے ہی تربیت دینے میں مصروف عمل ہیں جو ممکنہ خطرہ کی صورت میں سعودیہ کی مدد کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فورسز کبھی بھی یمن پر حملہ نہیں کریں گی کیونکہ ہمیں اپنے ہمسایہ ملک ایران کے تحفظات کو بھی مد نظر رکھنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :