طلبہ کو نصابی سرگرمیوں کیساتھ ساتھ کھیل کود میں بھی حصہ لینا چاہیے جو ذہنی وجسمانی نشوونما کیلئے ضروری ہے،ڈاکٹر سکندرمیندھرو

سپورٹس کی سرگرمیوں سے طلبہ میں مقابلے کاذوق نشونماپاتا ہے اورڈسپلن کا شعور پیدا ہوتا ہے جو زندگی میں ترقی کے لئے ناگزیر ہے

جمعرات 16 اپریل 2015 21:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16اپریل۔2015ء) صوبائی وزیر قانون اور ممبرسنڈیکیٹ جامعہ کراچی ڈاکٹر سکندرمیندھرو نے کہا کہ۔اس سے طلبہ میں مسابقت کا جذبہ فروغ پاتا ہے جو ناصرف صحت انسانی پر مثبت اثر پذیرہوتا ہے بلکہ ذہنی ،فکر ی نشوونما کے ساتھ شخصی کردار بھی نہایت فعال ہوجاتا ہے۔اسپورٹس ہمیں نظم وضبط سکھاتی ہے،ہر اسپورٹس مین کی شخصیت سازی میں ڈسپلن اہم کردار اداکرتاہے۔

محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے نام سے موسوم ”فٹبال ٹورنامنٹ“ خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ہیروز کو فراموش نہیں کرناچاہیئے اوراس طرح کے ٹورنامنٹس کے انعقاد میں تسلسل ہونا چاہیئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن(پی ایس ایف) کے زیر اہتمام چھٹے ”شہید بینظیر بھٹو فٹ بال ٹورنامنٹ “ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

تقریب کا اہتمام جامعہ کراچی کے فٹ بال گراؤنڈ میں کیا گیا تھا۔اس موقع پر رئیس کلیہ نظمیات وانصرام پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی ، مشیر امور طلبہ پروفیسر ڈاکٹر سید انصر رضوی اور ایڈوائزر کیمپس سیکورٹی افیئرز ڈاکٹر محمد زبیر بھی موجودتھے۔ڈاکٹرسکندر میندرو نے مزید کہا کہ نوجوان کسی بھی ملک کی ترقی میں اہم کردار اداکرتے ہیں۔فائنل میچ شعبہ کامرس اور شعبہ سیاسیات کے مابین کھیلا گیا جو شعبہ کامرس نے ایک گول سے جیت لیا۔جیتنے والی ٹیم میں شیلڈ اور میڈلز تقسیم کئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :