الیکشن میں ضمانت ضبط کرانے والی جماعت کس منہ سے دھاندلی کی بات کرتی ہے‘زعیم حسین قادری

2002کے الیکشن میں چوہدری برادران اپنے سرپرست اعلی کے ساتھ مل کر دھاندلی کرکے مسند اقتدار تک پہنچے چوہدری برادران ڈرا دھمکا کو لوگوں کو اپنی پارٹی میں شامل ہونے پر مجبور کرتے رہے، اب ان کا مستقبل تاریک ہے‘ ترجمان پنجاب حکومت

جمعرات 16 اپریل 2015 21:51

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16اپریل۔2015ء) پنجاب حکومت کے ترجمان سید زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں 2سیٹیں جیتنے اور 38نشستووں پر ضمانت ضبط کرانے والی جماعت کس منہ سے دھاندلی کی بات کررہی ہے سب جانتے ہیں کہ2002 کا الیکشن ملکی تاریخ کا بدترین الیکشن تھا جب چوہدری برادران اپنے نام نہاد سرپرست اعلی کے ساتھ مل کر دھاندلی سے مسنداقتدار تک پہنچے۔

(جاری ہے)

سید زعیم حسین قادری نے پرویز الٰہی کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری برادران نے 2013کے انتخابات میں شرمناک شکست کے باوجود کچھ نہیں سیکھا۔پرویز اور ان کے ساتھیوں کا سیاسی مستقبل تاریک ہوچکا ہے وہ دربدر جا کر سہارے ڈھونڈتے پھر رہے ہیں لیکن انہیں ناکامی کا سامنا کرنا ہوگا۔سید زعیم قادری نے کہا کہ چوہدری برادران نے اپنے دور حکومت میں کرپشن اور اقربا پروری کا بازار گرم کئے رکھا اور ڈرا دھمکا کر لوگوں کو اپنی پارٹی میں شامل ہونے پر مجبور کرتے رہے ۔اس تاریک دور کی داستانیں آج بھی زبان زد عام ہیں- زعیم قادری نے کہا کہ دوسروں پر تنقید سے پہلے پرویز الٰہی کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے اور بے بنیاد الزامات سے گریز کرنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :