Live Updates

پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت مکمل طو رپر ناکام ہو چکی ہے ،کیپٹن(ر) صفدر

وفاقی حکومت بجلی کی پیداوار بڑھانے کیلئے متعدد منصوبوں پر کام کررہی ہے،رکن قومی اسمبلی

جمعرات 16 اپریل 2015 21:51

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16اپریل۔2015ء ) ممبر قومی اسمبلی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے سربراہ کیپٹن(ر) صفدر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت مکمل طو رپر ناکام ہو چکی ہے - ایک طرف تحریک انصاف ایک بیلین درخت لگانے کے نعرے لگا رہی ہے جبکہ دوسری طرف تحریک انصاف کے ایک سینئررہنما کا بھائی ٹمبر مافیا کے ساتھ ملکر ٹمبر سمگلنگ میں ملوث ہے ۔

ایک بیلین درخت لگانے والے ایک بیلین تو درکنار گزشتہ سال سے بھی کم درخت لگا کر اپنی کریڈیبلٹی کھو بیٹھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر سال صوبائی حکومت کا تقریباً 70فیصد بجٹ ضائع ہورہا ہے جو تحریک انصاف کی ناکامی کا واضح ثبوت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات خادم علی یوسفزئی اور بلوچستان یوتھ ونگ کے صدرسردار نقیب ترین سے ملاقات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)نے کراچی کو امن اور خوشحالی کے راستے پر گامزن کر دیا ہے اور بہت سارے ریڈ زونز ختم کرکے تقریباً پوری کراچی میں آمن وامان بحال ہوچکا ہے ۔ ملک معاشی استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے ۔ کراچی اسٹاک ایکسچینج میں بہت بہتری آئی ہے زرمبادلہ کے ذخائر میں خاطر خواہ اضافہ ہوچکا ہے جو موجودہ وفاقی حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت بجلی کی پیداوار بڑھانے کیلئے متعدد منصوبوں پر کام کررہی ہے اور انشاء اللہ بہت جلد پاکستان میں لوڈ شیڈنگ ختم ہوجائے گی۔ اسی طرح پاک چائنا ٹریڈ روٹ سے بھی پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات