پاکستان اورسعودی عرب کی دوستی کو کوئی طاقت نقصان نہیں پہنچا سکتی،پاکستان اورسعودی عرب کے تعلقات دوملکوں کے مابین دوستی کی بہترین مثال ہیں،پاکستانی سعودی عرب کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں

وزیراعلیٰ پنجاب کی ریاض میں سعودی عرب کے نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف سے ملاقات میں گفتگو پاکستانی وفد کی سعودی حکام سے دوطرفہ تعلقات کو مزید فرو غ دینے کیلئے اقدامات اورخطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال، ایک روزہ دورہ مکمل ہونے کے بعد وطن واپسی

جمعرات 16 اپریل 2015 22:02

پاکستان اورسعودی عرب کی دوستی کو کوئی طاقت نقصان نہیں پہنچا سکتی،پاکستان ..

ریاض ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16اپریل۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ پاکستان اورسعودی عرب کے تعلقات دوملکوں کے مابین دوستی کی بہترین مثال ہیں ، سعودی عرب نے ہر مشکل وقت پر پاکستان کا بھر پور ساتھ دیا ،پاکستان اورسعودی عرب کی دوستی کو کوئی طاقت نقصان نہیں پہنچا سکتی ،پاکستانی سعودی عرب کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔

وہ جمعرات کو یہاں سعودی عرب کے نائب ولی عہد اوروزیرداخلہ شہزادہ محمد بن نائف بن عبدالعزیز سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے ملاقا ت میں باہمی دلچسپی کے امور ،دوطرفہ تعلقات میں اضافے ،پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید فرو غ اور بہتر بنانے کے حوالے سے اقدامات اورخطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کے نائب ولی عہد و وزیر داخلہ محمد بن نائف بن عبدالعزیز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اورسعودی عرب کے تعلقات دوملکوں کے مابین دوستی کی بہترین مثال ہیں اور سعودی عرب نے ہر مشکل وقت پر پاکستان کا بھر پور ساتھ دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اورسعودی عرب کی دوستی کو کوئی طاقت نقصان نہیں پہنچا سکتی۔

پاکستانی سعودی عرب کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔مشیر امور خارجہ سرتاج عزیز اورپاکستانی وفد کے دیگراراکین بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی وفد بدھ کو ایک روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچا تھا ، وفد میں وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز اور دیگر بھی شامل تھے ، وفد نے بدھ کو جدہ میں سعودی وزیر خارجہ شہزاد سعود الفیصل سے ملاقات کی تھی اور ان سے دو طرفہ تعلقات ، خطے اور خصوصی طور پر یمن کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی اور اس موقع پر سعودی عرب فوجی بھجوانے کے معاملے پر بھی بات چیت ہوئی ۔

دریں اثناء وفد دارالحکومت ریاض پہنچا تھا جہاں اس نے سعودی عرب کے نائب ولی عہد اور وزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نائف سے بھی ملاقات کی اس دوران مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ سعودی میڈیا کے مطابق سعودی حکام اور پاکستانی وفد کے درمیان انتہائی تعمیری اور مثبت بات چیت ہوئی جو کامیاب رہی ۔ پاکستانی وفد اپنا دورہ مکمل کرنے کے بعد جمعرات کی دوپہر وطن واپس پہنچا جس کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں بھی شرکت کی ۔