سندھ ایگریکلچر پروجیکٹ کا مقصد سندھ میں کھجور ، پیاز، مرچ،اور دیگر فصلوں کی زرعی پیداوار میں اضافہ اور ان کا معیار بین الاقوامی مارکیٹ کے قابل بنانے اور 80 فیصدخراب ہوجانے والی فصل کو بچانا ہے، پروجیکٹ پر 800 ملین روپے کی فنڈنگ ہوگی ، 70 فیصد ورلڈ بنک اور 30 فیصد آبادگار خرچ کریں گے
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوارکے چیئرمین خواجہ سہیل منصور کا تقریب سے خطاب
جمعرات 16 اپریل 2015 22:17
سکھر ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16اپریل۔2015ء ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوارکے چیئرمین خواجہ سہیل منصور نے عالمی بنک کے تعاون سے 5 سالہ” سندھ ایگریکلچر پروجیکٹ “کو کامیاب بنانے کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنرآفس سکھر میں کھجور اور دیگر فصلوں سے وابستہ آبادگاروں ، زرعی ماہرین اور آفیسرز کے ساتھ اہم اجلاس منعقد کیا ۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سہیل منصور نے کہا کہ سندھ ایگریکلچر پروجیکٹ کا مقصد سکھر، خیرپور،میرپورخاص،کنری اور سندھ کے دیگر علاقوں میں کھجور ، پیاز، مرچ،اور دیگر فصلوں کی زرعی پیداوار میں اضافہ اور ان کا معیار بین الاقوامی مارکیٹ کے قابل بنانے اور 80 فیصدخراب ہوجانے والی فصل کو بچانا ہے اس پروجیکٹ پر 800 ملین روپے کی فنڈنگ ہوگی جس میں 70 فیصد ورلڈ بنک اور 30 فیصد آبادگار خرچ کریں گے پانچ سالہ منصوبے سے سندھ کے آبادگاروں کو ہی فائدہ ہوگا اور زرعی پیداوار میں اضافہ ہوگا، انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال سندھ میں مرچ کی پیداوار میں اضافے اور یورپ و امریکہ کی مارکیٹوں تک پہنچانے کے لیے یو ایس ایڈ کے تعاون سے 20 کروڑ روپے خرچ کیے گئے ہیں جس سے کنری اور قر ب و جوار کے علاقوں میں پیدا ہونے والی مرچ کو محفوظ بنا کر اس کو پھپھوندی سے بچاکر بین الاقوامی مارکیٹ تک پہنچایا گیا ہے اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر مشتاق سومرو نے بتایا کہ پاکستان میں ایک لاکھ 20 ہزار ہیکٹرز پر کھجور کی فصل ہوتی ہے جس میں سے 85 فیصد چھوارابنتا ہے اور 15 فیصد کھجی بنتی ہے ہمیں اپنی پیداواری صلاحیت میں ہر صورت میں اضافہ کرنا ہوگا اور بین الاقوامی معیار کے مطابق فصل کو بیماریوں سے بچا نا ہے اور ٹشو کلچر کو اپنا کر بیرون ممالک سے مختلف قسم کی کھجور کی کاشت کرنا ہوگی دوسری صورت میں ہم عالمی مارکیٹ کی دوڑ سے باہر ہوجائیں گے کیونکہ ہندوستان نے 36ہزار ہیکٹرز پرٹشو کلچر کے تحت بین الاقوامی معیار کی اعلیٰ کھجور کی کاشت شروع کردی ہے اگر ہم نے بھرپور توجہ نہ دی تو ہندوستان ہمیں کھجور کی پیداوار میں تنہا کردے گا ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
لکی مروت میں شادی کی محفلِ موسیقی میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
-
پنجاب میں داخل ہونے والے 2 دہشت گرد فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک
-
لاہور سمیت 5 بڑے شہروں میں "اپنی چھت اپنا گھر" پروجیکٹ کی اصولی منظوری
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کے پرائیویٹ لیب سے طبی معائنے کا حکم
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز، تاریخ میں انڈیکس پہلی بار 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
-
حکومت کا چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پر پیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی وارننگ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.