دھابیجی پمپنگ ہاوٴس کی بجلی معطل ہونے سے جمعرات کو 10ملین گیلن پانی کراچی کو فراہم نہیں کیا جاسکا

جمعرات 16 اپریل 2015 22:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16اپریل۔2015ء) واٹربورڈ کے اہم ترین دھابیجی پمپنگ ہاوٴس کی بجلی معطل ہونے سے جمعرات کو 10ملین گیلن پانی کراچی کو فراہم نہیں کیا جاسکا ،تفصیل کے مطابق جمعرات کودن 12:45بجے کے الیکٹرک کی جانب سے دھابیجی پمپنگ ہاوٴس کو بجلی کی فراہمی بغیر اطلاع معطل کردی گئی اس وجہ سے منصوبہ آب رسانی K-2اور K-3 سے پانی کی فراہمی بند ہوگئی،K-3 کی بجلی دوپہر 2:08بجے اور K-2کی بجلی 2:10 پر بحال بحالکی گئی ،اس وجہ سے کراچی کو K-2سے پانی کی فراہمی 2:20 اور K-3سے دوپہر 2:30بجے معمول کے مطابق بحال ہوسکی اس دوران کراچی کو 10ملین گیلن پانی فراہم نہیں کیا جاسکا۔

متعلقہ عنوان :