جیکب آباد میں پیچوہاپھاٹک کے قریب جعفر ایکسپریس کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار 16سالہ لڑکا جاں بحق

جمعرات 16 اپریل 2015 22:48

جیکب آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16اپریل۔2015ء) جیکب آباد میں پیچوہاپھاٹک کے قریب جعفر ایکسپریس کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار 16سالہ لڑکا جاں بحق، ایک زخمی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے پیچوہا پھاٹک کے قریب موٹر سائیکل سوار 16سالہ نعمان ولد ڈاکٹر غلام قادر ٹالانی کوئٹہ سے روالپنڈی جانے والی جعفرایکسپریس کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کا رشتہ دار26سالہ عمران ٹالانی زخمی ہوگیا، زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جبکہ ہلاک ہونے والے نوجوان کی لاش ورثہ کے حوالے کی گئی ، نوجوان کی لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا ۔