ایم کیو ایم میں جانے سے ایسا محسوس ہورہا تھا جیسے "رضیہ" غنڈوں میں پھنس گئی ہو: نبیل گبول

muhammad ali محمد علی جمعرات 16 اپریل 2015 22:48

ایم کیو ایم میں جانے سے ایسا محسوس ہورہا تھا جیسے "رضیہ" غنڈوں میں پھنس ..
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 اپریل 2015 ء) ایم کیو ایم اور قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے والے نبیل گبول کا کہنا ہے کہ انہوں نے کسی کے اشارے پر متحدہ سے استعفی نہیں دیا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفگتگو کرتے ہوئے نبیل گبول کا کہنا تھا کہ انہیں معلوم ہوا تھا کہ لیاری میں ان کو نشانہ بنا کر الزام پیپلز پارٹی پر لگا دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

وہ مہاجر قومی موومنٹ میں ان فٹ اور ایم کیو ایم میں فٹ تھے تاہم متحدہ میں شمولیت کے بعد انہیں ایسا محسوس ہوتا تھا جیسے "رضیہ" غنڈوں میں پھنس گئی ہو اسی لیے انہیں ایم کیو ایم چھوڑنے پر خوشی ہے۔

نبیل گبول کا کہنا تھا کہ ان سے پہلے این اے 246 کو کوئی پوچھتا بھی نہیں تھا تاہم اب وہاں بڑے بڑے لوگ آرہے ہیں۔ امن کے قیام کے حوالے سے نبیل گبول کا کہنا تھا کہ کراچی میں وزیرستان سے زیادہ اسلحہ ہے لہذا گھر گھر تلاشی لے کر اسلحہ برآمد کیا جائے اور شہر میں امن قائم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :