بھارتی فوج کا کشمیریوں کی احتجاجی ریلی پر لاٹھی چارج،آنسو گیس کی شیلنگ،14کشمیری زخمی

جمعہ 17 اپریل 2015 15:11

بھارتی فوج کا کشمیریوں کی احتجاجی ریلی پر لاٹھی چارج،آنسو گیس کی شیلنگ،14کشمیری ..

سری نگر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل2015ء) بھارتی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں میر واعظ عمر فاروق کی زیر صدارت ریلی پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی جس کے باعث 14کشمیری شدیدزخمی ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کشمیریوں کی احتجاجی ریلی میں مسرت عالم کو پاکستان کے حق میں نارے لگانے اورپاکستانی جھنڈا لہراکر پاکستان کے ساتھ محبت کا اظہار کیا جو کہ بھارت کو برداشت نہ ہو سکا اور مسرت عالم کو گرفتار کر لیا گیا اور وزیر اعلیٰ مقبوضہ کشمیر سید علی گیلانی کوبھی ان کے گھر میں نظر بند کر دیا گیاہے ۔

بھارتی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کشمیریوں پر شیلنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث چودہ کشمیری زخمی ہو گئے ہیں لیکن بھارتی سیکیورتی فورسز مسلسل شیلنگ جار رکھے ہوئے ہے ۔

متعلقہ عنوان :