لیپ ٹاپ کی تقسیم کامقصددینی طلبہ و طالبات کو جدیدٹیکنالوجی کے طرف لاناہے،انسانیت کی بقاء علم و تحقیق سے وابستہ ہے،تعلیم کو عام کرکے ہی ملکی ترقی کی نئی منازل طے کی جاسکتی ہیں‘ خواتین کو جدیدعلوم کیساتھ دینی تعلیم بھی دینا ہوگی

سیکرٹری اوقاف ومذہبی امورشہریار سلطان کا جامعہ سراجیہ نعیمیہ مغلپورہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب

جمعہ 17 اپریل 2015 19:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) حکومت پنجاب کے طرف سے دینی مدارس میں لیپ ٹاپ کی تقسیم کامقصددینی طلبہ و طالبات کو جدیدٹیکنالوجی کے طرف لاناہے،دو سال قبل حکومت کی طرف سے دئیے جانیوالے لیپ ٹاپ پروگرام میں جامعہ سراجیہ کی 45 طالبات نے لیپ ٹاپ حاصل کئے جبکہ رواں سال وزیر اعلیٰ کی خصوصی ہدایت پر اعلی کارکردگی کی حامل47 طالبات کو لیپ ٹاپ دینا ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے ۔

ان خیالات کا اظہار سیکرٹری اوقاف ومذہبی امورشہریار سلطان نے جامعہ سراجیہ نعیمیہ مغلپورہ میں منعقدہ تقریب پذیرائی برعطائیگی لیپ ٹاپ کے موقع پر رکن پنجاب اسمبلی و ناظمہ نبیرہ عندلیب نعیمی کے ہمراہ خطاب کے دوران کیا۔پر وقار تقریب میں ناظم اعلیٰ علامہ راغب حسین نعیمی،نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان ویمن و نگ کی صدرسمیرا جبار،ڈی جی اوقاف ڈاکٹر طاہررضابخاری نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری اوقاف ومذہبی شہریار سلطان نے مزید کہاکہ کائنات کاحسن اورانسانیت کی بقاء علم و تحقیق سے وابستہ ہے۔تعلیم کو عام کرکے ہی ملکی ترقی کی نئی منازل طے کی جاسکتی ہیں۔ایم پی نبیرہ عندلیب نعیمی نے اپنے خیالات کااظہا رکرتے ہوئے کہاکہ معاشرے روحانی انقلاب لانے کیلئے ہمیں خواتین کو جدیدعلوم کیساتھ دینی تعلیم بھی دینا ہوگی۔تعلیم عورت کابنیادی انسانی حق ہے اسے کسی صورت محروم نہیں رکھاجاسکتا۔

عورت کی تعلیم کی مخالفت کرنے والے مذاہب کی بنیادی تعلیمات سے ناآشنا ہیں۔تعلیم یافتہ خواتین ہی ملکی ترقی و خوشحالی کی ضامن،حقوق نسواں کی سفیراور اصلاح معاشرے کی امین ہیں۔ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ راغب حسین نعیمی نے خطاب کرتے ہوئے کیاکہ طالبات یہاں پردین کے بنیادی تصورات کوحاصل کرنے کے بعد اپنے مطالعہ کوجاری رکھیں۔دین کیلئے اس کی توجہ کااظہار اس صورت میں ہوسکتاہے جب دین کی تعلیمات کوآگے پھیلایا جائے۔

ڈی جی اوقاف ڈاکٹر طاہررضابخاری نے اپنے خیالات اظہار کرتے ہوئے کہاکہ۔ دینی مدارس علماء کرام طلباء کو قرآن و حدیث کی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیاوی علوم بھی سیکھائیں۔علماء معاشرے کیلئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں۔نعیمین ایسوس ایشن پاکستان ویمن ونگ کے صدر سمیرا جبارنے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کیاکہ حکومت کی طرف سے مدارس کی طالبات میں لیپ ٹاپ کی تقسیم مستحسن اقدم ہے ۔تقسیم لیپ ٹاپ پروگرام مدارس کے طلبہ وطالبات میں احساس محرومی ختم کرنے اہم کردار ادا کریگا۔تقریب کے اختتام پر ملک وقوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا مانگی گئی۔

متعلقہ عنوان :