انتخابی دھاندلی کے الزامات پر بننے والے جوڈیشل کمیشن میں دو دھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائیگا ‘ پی پی پی بیانات سے زیادہ حقائق پر توجہ دے رہی ہے اور دھاندلی کے ثبوت عدالت میں پیش کئے جائیں گے

پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے ممبر حاجی محمد گلزار اعوان کا بیان

جمعہ 17 اپریل 2015 22:04

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء ) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے ممبر حاجی محمد گلزار اعوان نے کہا ہے کہ انتخابی دھاندلی کے الزامات پر بننے والے جوڈیشل کمیشن میں دو دھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائیگا ․ پی پی پی بیانات سے زیادہ حقائق پر توجہ دے رہی ہے اور دھاندلی کے ثبوت عدالت میں پیش کئے جائیں گے ․ سپریم کورٹ کو چائییے کہ وہ اس کمیشن میں زیر سماعت معاملات پر بیانات جاری کرنے کے عمل کا نوٹس لے اور سیاستدانوں پر پابندی لگائی جائے کہ وہ کمیشن کا فیصلہ آنے سے پہلے کوئی تبصرہ نہ کریں، جوڈیشل کمیشن کا جو بھی فیصلہ آئیگا وہ تمام جماعتوں کو قبول کرنا کرنا ہوگا ․ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی انتخابی دھاندلیوں کے خلاف ہے اور ہماری خواہش اور کوشش ہے کہ آنے والے ماہ و سال میں کسی بھی سطح پر الیکشن میں کوئی دھاندلی نہ ہو ․ انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں شفاف الیکشن ہوئے تو آنے والے انتخابات میں پی پی پی واضح اکثریت کے ساتھ مرکز اور چاروں صوبوں میں جیتے گی ۔

متعلقہ عنوان :