یمن کی سب سے بڑامسئلہ درپیش ہے،پوری دنیاپریشان ہے،مسئلے کاپرامن حل نکالناچاہیے،سینیٹر مو لا نا محمد خان شیرانی

جمعہ 17 اپریل 2015 22:15

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) جمعیت علما ئے اسلام (ف) کے مر کزی رہنما اسلامی نظر یا تی کو نسل کے چیر مین اور سینیٹر مو لا نا محمد خان شیرانی نے گزشتہ روز مو لانا عبدالعزیز کے مد رسے سے فا رغ شدہ طلبا کی دستار بندی کی ۔اس مو قع پر بلو چستا ن اسمبلی میں اپو زیشن لیڈر مو لانا عبدالوسع سا بق صو بائی وزراء عین اللہ شمس،حا جی نو از کاکڑمو لوی فیض اللہ دیگر علما ئے کرام مو لوی آغا محمد ،مو لا نا محمد دین بھی مو جو د تھے اس کے بعد مہما نو ں کے اعزازمیں جمیعت کے سر گرم رہنما سردار نقیب اللہ زخپیل کی رہا ئش گاہ کلی کنو بی میں ظہرانہ دیا گیا جس میں ہزاروں افراد نے شر کت کی اس مو قع پر خطاب کر تے ہو ئے مو لانا محمد خان شیرا نی نے عما ئدین جمعیت کے کا ر کنوں سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ اس وقت دنیا میں سب سے بڑا مسئلہ یمن کا مسئلہ در پیش ہے جس نے دنیا کو یہ پریشان کر رکھا ہے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں پا رلیمنٹ کا مشتر کہ اجلاس ہو ا یہ مسئلہ کسی قبیلہ کا نہیں یہ عالمی جنگ ہے اس میں نیٹو اتحاد شا مل ہے 1949میں 28ملکوں کا اتحاد روس کے خلاف بنا اس طرح مغربی دنیا 40سال اسلامی مما لک کو جنگ میں دھکیل دیا گیا تھا اور یہ جنگ روس کے خلاف سر جنگ کہلا تا رہاامر یکہ خو دمیدان میں نہیں دیگر مما لک کو جنگ میں ملوث کیا مغربی طاقتوں کا کھیل یہ ہے کہ اسلام کو بد نام کیا جائے اب دنیا میں چو تھی عا لمی جنگ چھیڑنے والی ہے جس کیلئے اسلامی مما لک کو لڑا نے کا کھیل شروع کر دیا گیا ہے یمن اور سعو دی عرب کا جنگ اس کا واضح ثبو ت ہے امر یکہ چا ہتا ہے کہ دنیا کا نقشہ بد ل دیا جائے اور پو رے دنیا پر قبضہ کر کے اپنی با د شاہت قائم کی جائے دنیا میں تین عا لمی جنگ ہو چکی ہیں اورچو تھی عا لمی جنگ کا خطر ناک کھیل کھیلا جا رہا ہے اقوام متحدہ کو چاہئے کہ وہ جنگ کی بجائے فریقین کو دلیل پر رضا مند کریں انہوں نے کہا کہ مسلما نوں پہلے دہشت گر دی میں ملوث کیا گیا اس کو جہاد اور طا لبان کانام دیا گیا اب داعش کا رنگ دے کر نیا کھیل کھیلا جا رہا ہے یہ 100سا لہ جنگ ہے 35سال جنگ میں گذر گئے 60سال مزید جنگ جاری رہے گا کبھی مذہب کبھی شیعہ سنی اور کبھی دہشت گرد ی کے نام پر لہٰذا اس مسلے کا پر امن حل نکالنا ہو گا ۔

مو لا نا محمد خان شیرانی اور دیگر مہمانوں کے اعزاز میں جمیعت کے سر گرم رکن اسحاق ناصر اور عبدالقیوم ناصر نے دھو بی گاٹ میں ٹی پارٹی کا اہتمام کیا جس میں سینکڑو افراد نے شر کت کی جبکہ رات کو کلی سگھر میں طا ہر اوتما نخیل کے رہا ئش گاہ پر ان کے اعزاز میں عشایہ دیا گیا جس میں سینکڑو مہما نوں نے شر کت کی ۔

متعلقہ عنوان :