الیکشن کمیشن نے قومی انتخابات 2013 کے ریکارڈ کی کاپی پیپلز پارٹی کو فراہم کر دی

پیپلزپارٹی عام انتخابات میں ہونیوالی بدتر ین دھاندلی کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن میں تمام ثبوت جمع کروائیگی‘لطیف کھوسہ

جمعہ 17 اپریل 2015 22:33

لاہور/اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) پیپلزپارٹی کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے قومی انتخابات 2013 کے ریکارڈ کی کاپی پیپلز پارٹی کو فراہم کر دی  ریکارڈ کی بنا پر جوڈیشل کمیشن میں اعتراضات پیش کئے جائیں گے ۔ جمعہ کو ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے چند روز قبل الیکشن کمیشن پاکستان کو عام انتخابات کے ریکارڈ کی مصدقہ کاپی فراہم کر نے کی درخواست کی جسکے بعد انکو ریکارڈ کی کاپی فراہم کر دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی نے تصدیق کی ہے کہ ریکارڈ کی کاپی ملی ہے تاہم ابھی جائزہ لے رہے ہیں کہ دھاندلی کے حوالے سے جو مطلوبہ ریکارڈ دستیاب ہے وہ فراہم کیا گیا ہے یا نہیں اس کے بعد جوڈیشل کمیشن میں اعتراضات پیش کریں گے جبکہ پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل سردار لطیف خان کھوسہ نے ”اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء “سے خصوصی گفتگو میں کہا ہے کہ پیپلزپارٹی عام انتخابات میں ہونیوالی بدتر ین دھاندلی کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن میں تمام ثبوت جمع کروائیں گی اور الیکشن کمیشن سے عام انتخابات کے ریکارڈ کی کاپی بھی اسی لیے حاصل کی گئی ہے اور ہمیں امید ہے کہ دھاندلی ہر صورت بے نقاب ہوگی ۔