جوڈیشل کمیشن آئین سے متصادم ہے ، پارلیمنٹ میں مستعفی افراد بیٹھے ہیں، ان کے خلاف کارروائی کے بعد دھاندلی بارے سوچاجائے ،عمران خان نے کنٹینرپرچڑھ کر کئی بار پارلیمنٹ کو گالی دی، انکی پارلیمنٹ میں واپسی غیرآئینی ہے
جمعیت علماء اسلام (ف)کے سربراہ مولانافضل الرحمن اتمانزئی قبائل کے جرگے میں شرکت کے بعد پریس کانفرنس
جمعہ 17 اپریل 2015 22:34
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء ) جمعیت علماء اسلام (ف)کے سربراہ مولانافضل الرحمن نے کہاہے کہ دھاندلی کی تحقیقات تشکیل کردہ جوڈیشل کمیشن آئین سے متصادم ہے جس کا اقرارسپریم کورٹ بارایسوسی ایشن نے بھی کیاہے پارلیمنٹ میں رکنیت سے مستعفی ہونیوالے افراد بیٹھے ہیں پہلے ان کے خلاف کارروائی کی جائے اس کے بعد دھاندلی کے بارے میں سوچیں۔
عمران خان نے کنٹینرپرچڑھ کر کئی بار پارلیمنٹ کو گالی دی ہے اس لئے انکی پارلیمنٹ میں واپسی غیرآئینی ہے۔وہ جمعہ کے روز شمالی وزیرستان کے اتمانزئی قبائل کے جرگے کے بعد پریس کانفرنس کررہے تھے۔ا نہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان کوکلیئرقراردینے کی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں اس وقت شمالی وزیرستان کے دس لاکھ افراد خیموں میں مہاجرین کی طرزندگی گزاررہے ہیں اور انہیں شدیدمشکلات کاسامناہے آیء ڈی پیز کے مسائل کے حوالے سے متعددبار وعدے کئے تاہم ان وعدوں کو عملی جامہ نہیں پہنایاجاسکاشمالی وزیرستان سمیت فاٹاکے تمام قبائل محب وطن ہیں اورانہیں پاکستان سے وفاداری کی سزادی جارہی ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.