ڈی سی آفس ٹھٹھہ میں سپرنٹنڈنٹ سلطان خواجہ کی ریٹائرمنٹ پر اسٹاف کی جانب سے الوداعی تقریب

جمعہ 17 اپریل 2015 22:47

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) ڈی سی آفس ٹھٹھہ میں سپرنٹنڈنٹ سلطان خواجہ کی ریٹائرمنٹ پر اسٹاف کی جانب سے الوداعی تقریب منعقد کی گئی جس میں ڈی سی ٹھٹھہ نویدالرحمن میمن ،اے ڈی سی ون انیس احمد دستی ، اے ڈی سی ٹو عمران علی ،سمیت دیگر افسران اور آپکارہنماؤں نے شرکت کی ، تقریب میں سلطان خواجہ کی خدمات کی تعریف کی گئی ،جبکہ اس موقع پر ڈی سی ،اے ڈی سی ،اور دیگر اسٹاف نے انہیں اجرک کے تحائف پیش کئے ،تقریب میں انفارمیشن آفیسرجعفر پنہورسمیت دیگر عملہ بھی موجود تھا۔