کوئٹہ،صوبائی وزیر صحت نے غفلت برتنے پرسول ہسپتال چلڈرن وارڈ کے 2ڈاکٹروں کو معطل کردیا

جمعہ 17 اپریل 2015 22:54

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ نے سول ہسپتال کوئٹہ کے چلڈرن وارڈ کے 2ڈاکٹروں کو معطل جبکہ انچارج کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ ، سیکرٹری صحت نورالحق بلوچ‘ ڈائریکٹر جنرل صحت بلوچستان فاروق اعظم نے جمعہ کی رات سول ہسپتال کا دورہ کیا اور قلعہ سیف اللہ سے ڈائریا کی شکایت پر کوئٹہ سول ہسپتال منتقل کئے گئے بچوں کے علاج معالجے میں غفلت برتنے پر سول ہسپتال کے چلڈرن وارڈ کے 2ڈاکٹروں ڈاکٹر ہدایت اور ڈاکٹر محمود کو فوری طور پر معطل جبکہ چلڈرن وارڈ کے انچارج کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا۔

صوبائی وزیر میررحمت صالح بلوچ اورسیکرٹری صحت نورالحق بلوچ نے سول ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا ۔