پنجاب یونیورسٹی نے بی ایڈ پرائیویٹ امتحانات 2015ء کے لئے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا

ہفتہ 18 اپریل 2015 16:54

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) پنجاب یونیورسٹی نے بی ایڈ پرائیویٹ امتحانات 2015ء کے لئے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امیدوار سنگل فیس 2750/روپے کے ساتھ اپنی رجسٹریشن 11مئی2015ء تک کروا سکتے ہیں۔اس کے بعد بی ایڈ پرائیویٹ کی رجسٹریشن 4500روپے کے ساتھ امتحانات منعقد ہونے تک جاری رہے گی۔ یہاں یہ واضح کیا جاتا ہے کہ بی ایڈ پرائیویٹ کی رجسٹریشن کے لئے آنے والے امیدواروں کا کسی بھی سرکاری تعلیمی ادارے، بورڈاور محکمہ تعلیم سے الحاق اور منظور شدہ ادارے کا ملازم ہونا اور اپنے اس تعلیمی ادارے میں دو سال سے زائد سروس کا ہونا ضروری ہے۔

ایسے امیدوار کے لئے رجسٹریشن فارم کو اپنے تعلیمی ادارے کے سربراہ اور متعلقہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر( ڈی ای او)سے تصدیق کرانا ضروری ہوگا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ اس فارم کے ہمراہ اپنا مصدقہ محکمانہ شناختی کارڈ، دو عدد تصاویر، قومی شناختی کارڈ ، میٹرک ، انٹرمیڈیٹ، بی اے کی مصدقہ فوٹو کاپیاں اور ادا کردہ فیس کا اصل بینک چالان منسلک کرنا لازم ہوگا۔

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی و دیگر پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں سے گرایجوئیشن کرنے والے امیدواروں کو اصل این او سی اور دوسری کوالیفیکیشن کے حامل اور پبلک سیکٹر کی یونیورسٹیوں سے پاس کرنے والے امیدواروں کو اصل این او سی کے علاوہ پنجاب یونیورسٹی ایکولینس سیل سے اپنی اہلیت/قابلیت کا مساوی سرٹیفیکٹ حاصل کر کے رجسٹریشن فارم کے ہمراہ منسلک کرنا لازم ہوگا ۔ امیدواراپنے رجسٹریشن فارم پنجاب یونیورسٹی کی رجسٹریشن برانچ نیو کیمپس ایڈمن بلاک میں جمع کروا سکتے ہیں۔ رجسٹریشن فارم پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pk سے بھی ڈاؤن لوڈ کئے جا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :