صحبت پور ، زمین کے تنازع پر دو قبائل میں تصادم، خاتون سمیت پانچ افراد شدید زخمی

ہفتہ 18 اپریل 2015 22:15

صحبت پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء)ضلع صحبت پور میں زمین کے تنازع پر دو قبائل میں تصادم خاتون سمیت پانچ افراد شدید زخمی ہسپتال منتقل تفصیلات کے مطابق ضلع صحبت پور کے پولیس تھانہ آر ڈی 238کے علاقے گوٹھ جمعہ خان باجکانی کے مقام پر دوقبائل کے درمیان زمین کے تنازعہ پر تصادم کے نتیجے میں خاتون مسمات ( م) پنھل خان ، صدر الدین ، محمود خان سمیت پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کوہسپتال منتقل کر کے کاروائی شروع کر دی ۔