مظفر گڑھ ٗ بلا اجازت بہن کے گھر جانے پر شوہر اور سسر نے خاتون پر مبینہ طور پرپٹرول چھڑک کر آگ لگا دی

خاتون کا 80فیصد جسم جھلس گیا ٗ ہسپتال میں دم توڑ گئی ٗ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا

ہفتہ 18 اپریل 2015 22:19

مظفرگڑھ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) مظفرگڑھ میں بلا اجازت بہن کے گھر جانے پر شوہر اور سسر نے خاتون پر مبینہ طور پرپٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جس کے نتیجے میں خاتون کا 80فیصد جسم جھلس گیا ٗ ہسپتال میں دم توڑ گئی ٗ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق مظفرگڑھ کے علاقے ہیڈ بکائنی کی رہائشی شبانہ بی بی اپنے شوہر کی اجازت کے بغیر اپنی بہن سے ملنے اس کے گھر گئی تو واپسی پر اس کے شوہر صدیق اور سسر پیر بخش نے طیش میں آکر مبینہ طور پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی ،پولیس کے مطابق آگ لگنے سے خاتون کے جسم کا80فیصد حصہ جھلس گیا ہے ٗشبانہ بی بی کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان کے برن یونٹ میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں وہ جانبر نہ ہوسکی تھانہ شاہجمال نے جھلسنے والی شبانہ بی بی کے بھائی محمد اعظم کی مدعیت میں شوہر صدیق اور سسر پیر بخش کیخلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا

متعلقہ عنوان :