تاریخ گواہ ہے ، ہمیشہ عوام کی خوشحالی کے لئے اندازے سے بڑھ کر اقدامات کئے،نواب ثناء اﷲ خان زہری

عوام کے بنیادی مسائل کے حل صرف جھالاوان کی حد تک نہیں بلوچستان کی سطح پر اقدامات کرکے عوام کے اعتماد حاصل کیا،صدر مسلم لیگ (ن) بلوچستان

ہفتہ 18 اپریل 2015 22:22

انجیرہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء ) مسلم لیگ (ن)بلوچستان کے صدر چیف آف جھالاوان سینئر صوبائی وزیر نواب ثناء اﷲ خان زہری نے کہاہے کہ تاریخ گواہ ہے کہ ہم نے ہمیشہ عوام کی خوشحالی کے لئے اندازے سے بڑھ کر اقدامات کیئے ہیں ۔ میں نے عوام کے بنیادی مسائل کے حل و ان کے فلاح وبہود کے لئے صرف جھالاوان کی حد تک نہیں بلکہ پورے بلوچستان کی سطح پر اقدامات کرکے عوام کے اعتماد کو حاصل کرنے میں کامیاب رہا ۔

اورانشاء اﷲ مستقبل میں اس سے بھی بڑھ عوامی خدمت کا ایسا عملی نمونہ پیش کرونگاکہ وہ ماضی اور حال سے بھی شاندار ہوگا اور لوگ اسے مدتوں یاد رکھیں گے۔ یہ بات انہوں نے انجیرہ میں مسلم لیگ (ن)خضدار کے جنرل سیکریٹری و میونسپل کارپوریشن کے ممبر سردار عزیز محمد عمرانی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن)خضدارسٹی کے جنرل سیکریٹری منیراحمد قمبرانی شاہجہاں عمرانی سمیت دیگر مختلف وفودو عوامی نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر چیئرمین خضدار آغا شکیل احمد درانی بھی موجود تھے ۔ چیف آف جھالاوان نواب ثناء اﷲ زہری نے کہاکہ تعلیم ۔صحت۔ پینے کے صاف پانی کی فراہمی مواصلات سمیت بڑی تعداد میں بے روز گار نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کو میں نے اپنی اوّلین ترجیحات میں شامل کرکے عوام کی توقعات پر پورا اترنے میں کامیاب رہا ۔ اب بھی کالجز ۔ ڈیمز۔ لائبریری سمیت دیگر منصوبے علاقے میں بن رہی ہیں ۔

میں نے اپنی مرکزی قیادت کو بتایا ہے کہ موقع ہے بلوچستان میں عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے جس حدتک جانا ہے اس سے گریز نہیں کرنا چاہئے ۔ احساس محرومی کے خاتمہ اور عوام کے اعتماد کو بحال کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات ہونے چاہئے ۔وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ہم سب مل کر عوام کے فلاح و بہبود اور خوشحالی کے لئے کام کررہے ہیں۔

سینئر صوبائی وزیر نواب ثناء اﷲ زہری نے کہاکہ گوادر کاشغر کوری ڈوراہل بلوچستان کے لئے بڑی خوش قسمتی ہے ۔ اس طویل بین الاقوامی شاہراہ کی تعمیر سے صوبے کی ترقی کی رفتار میں حیران کن حدتک اضافہ ہوگا۔ روزگار کے مواقع میسر آئیں گے ۔معیشت استحکام پذیر ہوگا ۔ سفری سہولیات کے مواقع میسر آئیں گے اور نئی تاریخ رقم ہوگی۔

متعلقہ عنوان :