متحدہ نے الیکشن میں دھاندلی کا نیا منصوبہ بنایا ہے جس کے تحت ووٹرز بیلٹ پیپرز لے کر پولنگ بوتھ سے باہر آئیں گے۔علی زیدی

ہفتہ 18 اپریل 2015 22:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر علی زیدی نے کہا ہے کہ متحدہ نے الیکشن میں دھاندلی کا نیا منصوبہ بنایا ہے جس کے تحت ووٹرز بیلٹ پیپرز لے کر پولنگ بوتھ سے باہر آئیں گے الیکشن کمیشن آنے والے ووٹرز کی چیکنگ کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حلقے کے ووٹرز کے شناختی کارڈ چھینے جارہے ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے کارروائی کرے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ متحدہ کے دھاندلی منصوبے نمٹنے کے لیے پولنگ اسٹیشن سے باہر آنے والے ووٹرز کی تلاشی لی جائے۔

متعلقہ عنوان :