چین کے صدر کا دورہ پاکستان معاشی انقلاب برپا کریگا:شہباز شریف
چین ہر مشکل وقت میں چٹان کی طرح پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے،چین کی غیر معمولی سرمایہ کسی تحفے سے کم نہیں،چین کی مدد سے جاری بجلی منصوبے 2017 ء سے پیداوار شروع کر دیں گے،دونوں ممالک کے تعاون سے لاہور اورینج میٹروٹرین منصوبہ جلد شروع ہوگا،وزیراعلیٰ کی چین کے چنگ ڈو کے میئر سے ملاقات کے دوران گفتگو
ہفتہ 18 اپریل 2015 22:37
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب شبازشریف نے کہا ہے کہ چین کے صدر کا دورہ پاکستان انتہائی اہم ہے ،پورا پاکستان چینی صدر کیلئے چشم براہ ہے،چین ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا رہا ہے،پاکستان میں چین کی غیر معمولی سرمایہ کاری کسی تحفے سے کم نہیں ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز چین کے شہر چنگ ڈو کے میئر سے ملاقات کے دوران کیا۔
وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ چین پاکستان کا مخلص دوست ہے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا رہا ہے،چین کے صدر کا دورہ پاکستان معاشی انقلاب برپا کریگا ،پورا پاکستان چینی صدر کیلئے چشم براہ ہے،انہوں نے کہا کہ چینی صدرکے دورہ پاکستان کے دوران 45 ارب ڈالر کے معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے جس کی ملکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی،چین کی مدد سے پاکستان میں بجلی کے منصوبے مکمل کئے جائیں گے اور2017 میں ان منصوبوں سے پیداوار شروع ہو جائے گی،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں لوڈشیڈنگ کا ہمیشہ کیلئے خاتمے کا تہیہ کررکھا ،لوڈشیڈنگ سے ملک کی معاشی ترقی میں رکاوٹ ہے جسے ہر صورت پورا کریں اور عوام کے سامنے سرخرو ہوں گے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.