غبانپورہ ،گھریلو حالات سے تنگ آ کر 48سالہ بزرگ نے زہریلی گولیاں کھا لیں

ہفتہ 18 اپریل 2015 22:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) غبانپورہ ،گھریلو حالات سے تنگ آ کر 48سالہ بزرگ نے زہریلی گولیاں کھا لیں ،ہسپتال میں حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔خودکشی کی کوشش کونے والے حسن علی کے بیٹے شوکت علی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 48سالہ حسن علی ریٹائرڈ گورنمنٹ ملازم ہیں جبکہ ہم باغبانپورہ کے علاقہ محمود بوٹی کے رہائشی ہیں ۔

(جاری ہے)

انکے 4بچے ہیں جو کہ تمام شادی شدہ ہیں ۔اور جوائنٹ فیملی میں رہتے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ گھر میں اکثر گھریلو حالات اور خاندانی معاملات پر لڑائی جھگڑا ہوتا رہتا تھا جس کی وجہ سے حسن علی پریشان رہتے تھے۔گزشتہ روز بھی ان کے بیٹے امتیاز اور بشیر کی لڑائی ہوئی جس پر دلبرداشتہ ہو کر انہوں نے رات کے وقت زہریلی گولیاں کھا لیں ۔حالت تشویشناک ہونے پر انہیں قریبی ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔