پاکستانی نژاد برطانوی صحافی مشال حسین نے ’سال کی بہترین براڈکاسٹر‘ کا ایوارڈ جیت لیا

مثال حسین 2009میں برطانیہ کی 50بااثرترین مسلمان خواتین کی فہرست میں بھی شامل رہی ہیں

ہفتہ 18 اپریل 2015 22:56

پاکستانی نژاد برطانوی صحافی مشال حسین نے ’سال کی بہترین براڈکاسٹر‘ ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) پاکستان نڑاد برطانوی خاتون صحافی مشال حسین نے لندن پریس کلب میں سال کی بہترین براڈکاسٹر ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا‘مثال حسین 2009میں برطانیہ کی 50بااثرترین مسلمان خواتین کی فہرست میں بھی شامل رہی ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہیں اس مقابلے میں چینل فار نیوز کے میٹ فری، بی بی سی کے سماجی ڈیسک کے رکن الیسن ہولٹ اور بی بی سی صحت کے رپورٹر ٹولپ مزومدار کا سامنا تھا مگر انہیں کثرت رائے سے چن لیا گیا۔

ایوارڈ جیتنے کے بعد مشال حسین نے تمام دوستوں اور مداحوں کو بھرپور خراج تحسین ادا کرتے ہوئے شکریہ بھی ادا کیا۔مشال ان دنوں بی بی سی سے وابستہ ہیں اور مشہور زمانہ عرب سپرنگ کے دوران بھرپور کوریج کرنے کا اعزاز بھی حاصل کرچکی ہیں۔ انہیں اس سے قبل سال 2009میں برطانیہ کی پچاس بااثرترین مسلمان خواتین کی فہرست میں بھی شامل کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :