باغ میں صحافیوں پر آنسوگیس کا بے دریغ استعمال پولیس گردی ہے‘عمیرحیدر

یہ سب کچھ وزیرصحت کے حکم پر ہورہا ہے‘ڈی آئی جی پونچھ صحافیوں سے ناروا سلوک کا فوری نوٹس لیں

اتوار 19 اپریل 2015 13:07

بیس بگلہ / باغ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19اپریل۔2015ء) سابق مرکزی نائب صدر یونین آف جرنلسٹس آزاد کشمیر عمیر حیدر نے باغ میں صحافیوں پر آنسو گیس کے بے دریغ استعمال کو پولیس گردی قراردیا ہے-انہوں نے کہا کہ باغ میں قانون نہیں بلکہ سامراجیت ہے کوئی صحافی قلم کو جھکنے نہیں دے گا ایسے ہتھکنڈوں سے ہم پہلے مرعوب ہوئے نہ اب حق بات کو کوئی طاقت دبا سکتی ہے-وزیرصحت کے حکم پر یہ سب ہو رہا ہے-عمیر حیدر نے ہارٹ لائن پر ڈی آئی جی پونچھ سردار گلفراز خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ باغ پولیس کے صحافیوں سے ناروا سلوک پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے-

متعلقہ عنوان :