وادی تیراہ  سکیورٹی فورسز سے جھڑپ کے دور ان پانچ دہشتگرد ہلاک  تین اہلکار زخمی

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا گھیرا ؤکرکے سرچ آپریشن شروع کر دیا  داخلی و خارجی راستوں کو سیل کر دیا گیا

اتوار 19 اپریل 2015 13:47

وادی تیراہ  سکیورٹی فورسز سے جھڑپ کے دور ان پانچ دہشتگرد ہلاک  تین ..

خیبر ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19اپریل۔2015ء) وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک اور 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ کے علاقے نیرے بابا میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس کے دوران پانچ دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جھڑپ میں 3 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں سی ایم ایچ پشاور منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا گھیرا ؤکرکے سرچ آپریشن کو وسعت دیتے ہوئے علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کیا۔ خیال رہے کہ خیبر ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کی طرف سے آپریشن خیبر ون اور خیبر ٹو کے نام سے شدت پسندوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں

متعلقہ عنوان :