خیبرپختونخوا ، ڈیڑھ سال میں4500 پولیس اہل کاروں کو سزائیں دی گئیں ، 512کو نوکری سے نکال دیاگیا۔۔۔

ڈی ایس پیز، 43 انسپکٹرزا ور سب انسپکٹرز سمیت 512 اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کردیاگیا

اتوار 19 اپریل 2015 13:48

خیبرپختونخوا ، ڈیڑھ سال میں4500 پولیس اہل کاروں کو سزائیں دی گئیں ، 512کو ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19اپریل۔2015ء) خیبر پختونخوا پولیس میں گذشتہ ڈیڑھ سالوں کے دوران ساڑھے چار ہزار سے ذیادہ کرپٹ پولیس افسران و اہلکاروں کو سزائیں دی گئیں۔ 512کو نوکری سے نکال دیاگیا۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق اکتوبر 2013 سے مارچ 2015 تک 4ہزار545افسران و اہلکاروں کو سزائیں دی گئیں۔ ان پرفرائض سے غفلت برتنے اور جرائم پیشہ افراد سے تعلقات کے الزامات ثابت ہوئے۔

(جاری ہے)

8 ڈی ایس پیز، 43 انسپکٹرزا ور سب انسپکٹرز سمیت 512 اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کردیاگیا۔ 4ہزار33 افسران و اہلکاروں کو تنزلی اور جرمانے کی سزائیں دی گئیں۔ جن میں 4 ڈی ایس پیزاور 3سو کے قریب انسپکٹرز ، سب انسپکٹرز شامل ہیں۔ نفری کی کمی کے باعث محکمانہ انکوائری فوری نمٹانے کیلئے آئی جی پی نے رواں سال فروری میں خصوصی کورٹس روم بھی قائم کئے تاکہ ملازمت کے دوران ملنے والی محکمانہ سزاوں کیخلاف پولیس اہلکار کورٹ روم میں اپیل کرسکیں۔ پولیس کے خلاف شکایات درج کرانے کیلئیا?ن لائن اور خصوصی ٹیلی فون ہیلپ لائن بھی کام کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :