مسلم ٹاؤن پولیس کاون ویلرز کیخلاف کریک ڈاؤن،آٹھ نوجوانوں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کر لئے گئے

اتوار 19 اپریل 2015 15:55

مسلم ٹاؤن پولیس کاون ویلرز کیخلاف کریک ڈاؤن،آٹھ نوجوانوں کو گرفتار ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19اپریل۔2015ء) مسلم ٹاؤن پولیس نے ون ویلنگ کرین والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے آٹھ نوجوانوں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کر لئے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزمان کو اتوار کی صبح کینال روڈ اور وحدت روڈ پر ون ویلنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا جن کی موٹرسائیکلیں قبضہ میں لے کر مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ منچلے نوجوانوں کی جانب سے چھٹی کے روز کی جانے والی ون ویلنگ کے باعث نہ صرف ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے بلکہ حادثات میں بھی اضافہ ہوتا ہے جس کے پیش نظر کریک ڈاؤن کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :