پاکستان کی معیشت کا انحصار زراعت پر ہے  ایک کروڑ 65 لاکھ ایکڑ رقبہ کلر اور تھور سے متاثرہ ہے  محکمہ زراعت

بڑھتی ہوئی آبادی، زیادہ سے زیادہ رقبہ کو زیر کاشت لانے کی متقاضی ہے ترجمان کا بیان

اتوار 19 اپریل 2015 16:08

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19اپریل۔2015ء) محکمہ زراعت راولپنڈی کے ترجمان بابر لطیف بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور اس کی معیشت کا انحصار زراعت پر ہے اس وقت پاکستان میں تقریباً ایک کروڑ 65 لاکھ ایکڑ رقبہ کلر اور تھور سے متاثرہ ہے  صوبہ پنجاب کا متاثرہ رقبہ 65 لاکھ ایکڑ ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں ترجمان نے کہاکہ بڑھتی ہوئی آبادی، زیادہ سے زیادہ رقبہ کو زیر کاشت لانے کی متقاضی ہے کیونکہ آبادی میں اضافہ زرعی اجناس کی زیادہ پیداوار اور ایسے رقبوں کو جو کلر، سیم، تھور وغیرہ کی وجہ سے ناقابل کاشت ہیں کو قابل کاشت بنانا وقت کی ضرورت ہے۔

کلراٹھی زمینوں میں مناسب فصلوں کا انتخاب اور ان کا ادل بدل بہت اہمیت کا حامل ہے۔ زرعی ماہرین کے مطابق کلراٹھی زمینوں کی اصلاح ممکن ہے۔

متعلقہ عنوان :