محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو گندم کی گہائی کے وقت ڈرم کے چکر 700سے 750 فی منٹ رکھنے کی ہدایت

کاشتکار گالے کی مقدار اور تھریشننگ کا وقت فصل میں نمی کے حساب سے متعین کریں  ترجمان کی ہدایت

اتوار 19 اپریل 2015 16:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19اپریل۔2015ء)محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو گندم کی گہائی کے وقت ڈرم کے چکر 700سے 750 فی منٹ رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ چکر زیادہ ہونے کی صورت میں دانے زیادہ ٹوٹتے ہیں اور بھوسے کے ساتھ باہر جاتے ہیں اس لئے بیلٹوں کا تناؤ مناسب رکھا جائے ترجمان نے کہاکہ ہوا اوپر والی جالی کے اوپر اور نیچے سے گزرنی چاہیے جبکہ تھریشر اس طرح لگائی جائے کہ ہوا اور تجربہ کار ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ گندم کے گٹھوں میں کوئی سخت چیز مثلاً پتھر یا لوہا نہ ہو اور کام کے دوران تھریشر کچھ دیر کیلئے بند کر دیں اور بال بیئرنگ کی گریس چیک کرلیں۔ انہوں نے کہاکہ تھریشننگ کیلئے گیلی فصل ہرگز نہ ڈلیں اور تھریشر کو لیول جگہ پر کھڑا کریں جبکہ اس کی شافٹ، پلی، ٹریکٹر کی شافٹ، پلی کے ساتھ لائن میں ہونی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ کاشتکار گالے کی مقدار اور تھریشننگ کا وقت فصل میں نمی کے حساب سے متعین کریں نیز رات کو کام کرنے والے آدمیوں کو ڈھیلے کپڑے نہیں پہننے چاہئیں اور صافہ یا چادر جو کہ منہ لپیٹنے کیلئے باندھتے ہیں ان کا کوئی سرا کھلا نہیں ہونا چاہیے۔