جوہری ہتھیاروں کی کہانی گھڑ کر امریکا نے ایران کو دنیا میں خطرے کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی،خامنہ ای

اتوار 19 اپریل 2015 17:20

جوہری ہتھیاروں کی کہانی گھڑ کر امریکا نے ایران کو دنیا میں خطرے کے طور ..

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 اپریل۔2015ء) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ جوہری ہتھیاروں کی تیاری کی کہانی گھڑ کر امریکا نے ایران کو دنیا میں ایک خطرے کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی۔عالمی میڈیا کے مطابق خامنہ ای کا یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے، جب رواں ہفتے ایرانی حکومتی وفد جوہری مذاکرات کے سلسلے میں عالمی طاقتوں سے بات چیت کرنے جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ جوہری ہتھیاروں کی کہانی امریکا نے گھڑی اور ایران کو دنیا میں ایک خطرے کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی۔ رواں ماہ کی دو تاریخ کو ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان ایک حتمی جوہری معاہدے کے لیے فریم ورک طے پا گیا تھا، جب کہ حتمی جوہری معاہدے تک پہنچنے کے ڈیڈ لائن جون کی 30 تاریخ مقرر ہے۔ مغربی طاقتوں کو شبہ ہے کہ ایران جوہری ہتھیاروں کی تیاری چاہتا ہے، جب کہ ایران اپنے جوہری پروگرام کو پرامن قرار دیتا ہے

متعلقہ عنوان :