نائجیریا میں 18 افراد کی پراسرار موت کی وجہ ممکنہ طور پر کیڑے مار ادویات تھیں،عالمی ادارہ صحت
اتوار 19 اپریل 2015 22:13
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 اپریل۔2015ء)عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ نائجیریا کے جنوب مغربی علاقے میں 18 افراد کی پراسرار موت کی وجہ ممکنہ طور پر کیڑے مار ادویات تھیں۔عالمی میڈیا کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے مطابق اس سلسلے میں لاگوس کے یونیورسٹی ٹیچنگ ہسپتال میں تجزیے کیے گئے۔ڈبلیو ایچ او کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ اب تک لیے جانے والے جائزوں میں کسی وائرل یا بیکٹریا کے انفیکشن کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
ایبولا وائرس سے متاثرہ 90 فیصد تک لوگ ہلاک ہو جاتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ فی الوقت خیال یہی ہے کہ ان ہلاکتوں کا تعلق کیڑے مار دوا سے ہو سکتا ہے۔تنظیم کے ترجمان گریگری ہرٹل نے ٹوئٹر پر کہا ہے کہ ’تاحال یہی نتیجہ نکلا ہے کہ ان ہلاکتوں کی وجہ ہربیسائیڈز ہے‘۔(جاری ہے)
نائجیرین حکام کا کہنا ہے کہ یہ تمام افراد ریاست اونڈو میں ہلاک ہوئے تھے۔ہلاک ہونے والے افراد کو ابتدا میں دھندلا دکھائی دینے لگا، پھر ان کے سر میں درد ہوا ہے اور پھر وہ اپنے حواس کھو بیٹھے اور 24 گھنٹے میں ان کی موت واقع ہو گئی تھی۔
اس سے قبل عالمی ادارہ صحت کے ترجمان نے بتایا تھا کہ اس بیماری میں مبتلا افراد میں 13 سے 15 اپریل کے دوران علامات ظاہر ہوئی۔یاد رہے کہ افریقی ممالک میں ایبولا وائرس سے ہزاروں افراد ہلاک ہوئے تھے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق لائبیریا، سیئرالیون اور گنی میں ایبولا وائرس سے متاثر کی تعداد 20000 سے تجاوز کر گئی ہے اور سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک گنی ہے۔ایبولا وائرس متاثرہ شخص کی جسمانی رطوبتوں کے ذریعے دوسرے لوگوں تک پھیل سکتا ہے۔ اس سے ابتدا میں زکام جیسی علامات ظاہر ہوتی ہیں اور بعد میں آنکھوں اور مسوڑھوں سے خون رسنا شروع ہو جاتا ہے۔ جسم کے اندر خون جاری ہو جانے سے اعضا متاثر ہو جاتے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
امریکی جامعات میں جو ہورہا ہے وہ خوفناک ہے، نیتن یاہو
-
یہودیوں کا مذہبی تہوار، سیکڑوں یہودیوں کامسجد اقصی پر دھاوا، فلسطینیوں کو نکال دیا
-
شاہ سلمان بن عبدالعزیزطبی معائنے کیلئے اسپتال میں داخل
-
یونانی شاہی جوڑے کا شادی کے 14سال بعد علیحدگی کا اعلان
-
روس نے خلا میں ہتھیار رکھنے سے متعلق قرارداد ویٹو کردی
-
امریکا، اسقاطِ حمل پرپابندی کے خاتمے کا بل منظور
-
پینٹاگون نے ٹیکٹیکل میزائل یوکرین منتقل کردیے، روسی میڈیا
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.