لاہور سے خاتون سمیت کالعدم تنظیم کے پانچ دہشت گرد گرفتار‘ اسلحہ برآمد

اتوار 19 اپریل 2015 23:40

لاہور سے خاتون سمیت کالعدم تنظیم کے پانچ دہشت گرد گرفتار‘ اسلحہ برآمد

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 اپریل۔2015ء) لاہور میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کر کے خاتون سمیت 5دہشت گرد گرفتارکر کے اسلحہ بر آمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ دروغہ والا سے حساس اداروں نے خاتون سمیت 5دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

لاہور کے علاقہ دروغہ والا کے قریب سراج پورہ میں حساس اداروں نے ایک گھر پر چھاپہ مارا، چھاپے کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔

گرفتار ہونیو الوں میں ایک خاتون دہشت گردبھی شامل ہے، دہشت گردوں کے قبضہ سیاسلحہ اور دستی بم برآمد ہوئے ہیں، کارروائی کے موقع پرمذکورہ دہشت گرد کسی واردات کی تیاری میں مصروف تھے۔حساس ادارے دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے مزید تفتیش کر رہے ہیں۔ ملزمان سے مزید انکشافات کی توقع ہے

متعلقہ عنوان :