Live Updates

عمران خان نے کراچی آمد کے موقع پر قانون کی دھجیاں اڑا دیں ، کھلم کھلا خلاف ورزی

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 19 اپریل 2015 23:57

عمران خان نے کراچی آمد کے موقع پر قانون کی دھجیاں اڑا دیں ، کھلم کھلا ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19اپریل۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان حلقہ این اے 246 کی انتخابی مہم کے لیے کراچی پہنچے ہیں جہاں ان کی جانب سے قانون کی دھجیاں بکھیر دی گئی ہیں۔ دوسرے سیاسی رہنماﺅں کو پروٹوکول لینے اور وی آئی پی کلچر کو پروان چڑھانے پر شدید تنقید کا نشانہ بنانے والے عمران خان جہانگیر ترین کے نجی طیارے میں جب خود کراچی پہنچے تو ان کے لیے ایئرپورٹ پر غیر معمولی انتظامات دیکھنے میں آئے ۔

اس موقع پر دور دور تک حفاظتی دستے اور پروٹوکول کی گاڑیاں موجود تھیں جن میں درجنوں پولیس اہلکار ان کی سیکورٹی پر معمور تھے ۔عمران خان نے پشاور میں قوم سے وعدہ کیا تھا کہ وہ پروٹوکول نہیں لیں گے لیکن انہوں نے اپنا وعدہ کراچی میں توڑ دیا جہاں وہ شان وشوکت سےگاڑیوں کی قطار میں روانہ ہوئے۔

(جاری ہے)

ان کے علاوہ عمران خان کی سیکورٹی کے لیے پرائیوٹ گاڑیاں بھی موجود تھیں جن پر پولیس کی طرز کے ہوٹر اور لائٹس بھی لگائی گئی تھیں۔

عمران خان کی گاڑی پر نمبر پلیٹ بھی موجود نہیں تھی جبکہ ان کے لیے آنے والی درجنوں گاڑیوں پر بھی اسی طرز کی پلیٹ لگائی گئی تھی ۔ اس پروٹوکول میں سب سے اہم بات جو دیکھنے میں آئی تھی وہ یہ کہ عمران خان کو لینے کے لیے جانے والے پرائیوٹ گارڈز ٹرمینل گیٹ کے سامنے موجود تھے جبکہ اس جگہ تک کوئی سرکاری گارڈ بھی رسائی حاصل نہیں کر سکتا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :