آزاد جموں و کشمیر یو نیورسٹی کے زیر اہتمام بی اے /بی ایس سی کے سالانہ امتحان کا شیڈول جاری

بدھ 22 اپریل 2015 18:36

مظفرآباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22اپریل۔2015ء) آزاد جموں و کشمیر یو نیورسٹی کے زیر اہتمام بی اے /بی ایس سی کے سالانہ امتحان کا شیڈول جاری، بی اے /بی ایس سی سالانہ امتحان 2015 مورخہ 19مئی 2015سے آزاد کشمیر بھر میں منعقد ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان جامعہ کشمیر کی جانب سے جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز کے مطابق بی اے /بی ایس سی سالانہ امتحان 2015مورخہ 19مئی 2015سے آزاد کشمیر میں قائم امتحانی مراکز میں منعقد کروایا جا رہا ہے، اس امتحان میں شمولیت کے لیے تمام اہل امیدواران ریگو لر /پرائیویٹ کو ان کی طرف سے دیے گئے پتہ جات پر رول نمبر سلپس جاری کر دی جائیں گی، جن امیدواران کو مورخہ 10مئی 2015تک رول نمبر سلپس و ڈیٹ شیٹ نہ ملیں تو وہ یو نیورسٹی کے ان ٹیلی فون نمبرز 05822-960464-70 Ext.210-287 پر رابطہ کر یں۔