حکومت پنجاب نے گندم کی خریداری کیلئے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے 36 اضلاع میں 376 خریداری مراکز قائم کر دئیے

بدھ 22 اپریل 2015 20:58

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی 22اپریل۔2015ء) حکومت پنجاب نے 130 ارب روپے کی ریکارڈ قیمت سے گندم کی خریداری کا آغاز کردیا ہے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے 36 اضلاع میں 376 خریداری مراکز قائم کرکے حکومت پنجاب نے گندم کی امدادی قیمت 1300 روپے فی من مقرر کردی ہے کاشتکار کسی بھی بنک سے رقم وصول کرسکتے ہیں‘ کسانوں کی سہولت کیلئے خریداری مراکز پر کاشتکاروں کے نمائندے بھی موجود ہونگے‘ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے محکمہ خوراک کے افسران کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ کاشتکاروں کو بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کرنے کیلئے فوری اقدامات بروئے کار لائیں اور اس میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :