الطاف حسین کا گورنرسندھ سے لاتعلقی کا اعلان کراچی ضمنی الیکشن میں منظم دھاندلی کا حصہ ہے، اشرف نوناری

بدھ 22 اپریل 2015 21:13

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی 22اپریل۔2015ء) ایم کیوایم کے سربراہ الطاف حسین کی جانب سے گورنر سندھ سے لاتعلقہ کا اعلان صرف اور صرف عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش اور ٹوپی ڈرامہ ہے متحدہ قائد کی جانب سے لاتعلقی کا اعلان اسی طرح ہے جس طرح وہ خود سال میں درجن بار اپنے کارکنان کو پارٹی سے الگ ہونے کی کا کہتے ہیں،الطاف حسین نے گورنر سندھ گورنرسندھ سے استعفی کیوں نہیں لیا؟ان خیالات کااظہار سندھ نیشنل پارٹی کے چیئرمین امیر بھنبھرو،مرکزی رہنماء اشرف نوناری نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا،انہوں نے کہاکہ الطاف حسین این اے 246ضمنی الیکشن گورنر سے لاتعلقی کی صورت میں جیتنا چاہتی ہے الیکشن سے24گھنٹے قبل گورنر سے لاتعلقہ کا اعلان سوالیہ نشان ہے ایم کیوایم کو این اے 246پر کامیابی دلانے میں گورنر سندھ عشرت العباد اہم کردار ادا کرینگے اگر حقیقت میں گورنر سندھ ایم کیوایم کیخلاف ہے تو ان سے لاتعلقی کرنے کی بجائے الطاف حسین ان سے استعفی طلب کرے،گورنر سے لاتعلقی سیاسی گیم کا حصہ ہے اور ٹوپی ڈرامہ ہے ،انہوں نے کہاکہ ملک کے اقتدار پر پنجاب کا قبضہ ہے،پاک چین معاہدوں سے چھوٹے صوبوں کو کچھ حاصل نہیں ہوگا تمام معاہدے پنجاب کے مفاد میں ہیں، چینی صدر سے ملاقات میں تین صوبوں کے وزراء اعلی کو نظرانداز کرناصرف پنجاب کے وزیراعلی کو چینی صدر سے ملاقات میں شامل کرنا یہ عمل ثابت کرتا ہے کہ پنجابی حکمرانوں کے نظر میں چھوٹے صوبوں کی کوئی حیثیت نہیں،انہوں نے کہاکہ پنجابی حکمرانوں نے ارساکو کو بھی پنجاب کا ادارہ بنادیا ہے ،شی جی کینال ،گریٹرتھل کینال سمیت چشمہ جہلم لنک زبردستی کھولنے پر سندھ کے شدید احتجاج اور اعتراضات سمیت سندھ اسمبلی کی منظور شدہ اکثریتی قرارداد کے باوجود بھی پنجاب کے کینالوں میں پانی چھوڑناسندھ کے ساتھ بڑی زیادتی ہے ارسا نے سندھ اسمبلی قراردادکو رد کرکے ظاہر کردیا کہ پنجاب کے سامنے تین چھوٹوں صوبوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے پاک چین معاہدوں میں سندھ کے نمائندوں کو شامل نہ کرنے اور ارساکی طرف سے سندھ کی اعتراض کے باوجود سندھ کا پانی چوری کرنے والے ایشوپرسندھ سرکاروفاقی کی حکومت سے فیصلہ کن احتجاج کرے،دوسری صورت میں ربڑاسٹیمپ سندھ اسمبلی کو فوری تحلیل کیاجائے،حکومت فلفور 1991ء کے پانی معاہدے کے مطابق صوبوں کے درمیان پانی تقسیم کو یقینی بنائے،دوسری صورت میں سندھ نیشنل پارٹی صوبے بھر میں بھرپوراحتجاجی تحریک شروع کریگی۔