ناظم امتحانات جامعہ سندھ جامشورو نے بی کام پارٹ دوئم اور ایم اے (پریویس) سالانہ امتحان 2014 کے نتائج کا اعلان کردیا

بدھ 22 اپریل 2015 21:40

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی 22اپریل۔2015ء) ناظم امتحانات جامعہ سندھ جامشورو غلام مرتضیٰ سیال نے بی کام پارٹ دوئم اور ایم اے (پریویس) سالانہ امتحان 2014 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے، بی کام پارٹ دوئم میں 8123 امیدواروں نے شرکت کی جن میں سے 7175 امیدوار کامیاب قرار پائے، 479 امیدوار فرسٹ کلاس، 6536 امیدوار سیکنڈ کلاس، 150 امیدوار تھرڈ کلاس، 565 امیدوار فیل، 50امیدوار غیر حاضر رہے جبکہ 333 امیدواروں کے نتائج مختلف اسباب کی وجہ سے روک لئے گئے، بی کام پارٹ دوئم میں امیدواروں کی کامیابی کا تناسب 88.32 فیصد رہا، ایم کام (پریویس) میں 5392 امیدواروں نے شرکت کی جن میں 4156 امیدوار کامیاب،990 امیدوار ناکام،114 امیدوار غیر حاضر جبکہ132 امیدواروں کے نتائج مختلف اسباب کی وجہ سے روک لئے گئے، ایم اے (پریویس) امتحان میں کامیاب امیدواروں کا تناسب 77.08 فیصد رہا�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :