ملک میں تعلیمی ایمر جنسی کا نفادکیا جائے، بڑھتی ہوئی آبادی کے مطابق عوام کو تعلیمی سہولیات دی جائیں، ابرار حسین

بدھ 22 اپریل 2015 21:46

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی 22اپریل۔2015ء)آٓل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ملک ابرار حسین نے کہا کہ ملک میں تعلیمی ایمر جنسی کا نفادکیا جائے۔ بڑھتی ہوئی آبادی کے مطابق ملک بھرمیں عوام کو تعلیمی سہولیات دی جائیں تاکہ شہریوں میں احساس محرومی کا خاتمہ اور بدلتے عالمی حالات کے تناظر میں آگے آنے کے مواقع پیدا ہوں ۔

(جاری ہے)

ایسوسی ایشن کی مرکزی ایگزیکٹو کونسل کے اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ملک ابرار حسین نے مطالبہ کیا کہ تعلیمی بجٹ میں اضافہ کیا جائے اور حکومت نجی تعلیمی اداروں کی سرپرستی کرے، نجی تعلیمی ادارے شاندار تعلیمی نتائج دے رہے ہیں اور ملک بھر میں ستر فیصد بچے ان اداروں میں زیور تعلیم سے آراستہ ہو رہے ہیں اس لیئے حکومت ان اداروں کو بلڈنگ کی تعمیرات کے لیئے بلاسود قرضے دے جبکہ لائبریوں ، لیبارٹریوں اور اساتذہ کی استعدادکار بڑھانے کے لیے تعاون کرے،ملک سے غربت و افلاس بے روزگاری اور دھشت گردی کا خاتمہ تعلیم کے بغیر ناممکن ہے اس لیئے ایک مربوط نیٹ ورک کے زریعے پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ قائم کی جائے اور ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالا جائے اس موقع پر سینئر نائب صدر ملک دین محمد اعوان ، جنرل سیکرٹری محمد اشرف ہراج، رانا سہیل احمد، سنیٹر محمد حسین،مسسز شبانہ وحید، میجر ریاض عالم اور ثمینہ کوثر نے بھی خطاب ۔