ترک صدر نے داعش کو امت مسلمہ کی تباہی کیلئے سرگرم خطرناک وائرس‘ قرار دیدیا
دولت اسلامیہ امہ کی تقسیم اور تباہی کیلئے سرگرم ایک اہم وائرس ہیجس سے نمٹنے کی ضرورت ہے ،اگر داعش کو تباہ بھی کر دیا گیا تو ایک دوسرے نام سے کچھ نیا سامنے آ جائے گا،داعش کو ملنے والے اسلحہ اور پیسہ کے ذرائع پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ترک صدر رجب طیب اردگان کی عراقی ہم منصب سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو
بدھ 22 اپریل 2015 21:53
انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی 22اپریل۔2015ء) ترک صدر رجب طیب اردگان نے دولت اسلامیہ (داعش) کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے امت مسلمہ کی تباہی کیلئے سرگرم ایک ٖوائرس‘ قرار دیدیا۔عالمی میڈیا کے مطابق ترک صدر طیب اردگا ن نے اپنے عراقی ہم منصب سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ دولت اسلامیہ امہ کی تقسیم اور تباہی کیلئے سرگرم ایک اہم وائرس ہے۔
انہوں نے کہا کہ دوسرے گروہ بھی اسی راہ پر چلے لیکن دولت اسلامیہ ان سب سے کہیں زیادہ خطر ناک اور اپنے وسائل کا سنجیدگی سے استعمال کرنے والا گروہ ہے۔’اس دلدل سے باہر نکلنے کیلئے ایک عالمی حکمت عملی ضروری ہے۔ اگر داعش کو تباہ بھی کر دیا گیا تو ایک دوسرے نام سے کچھ نیا سامنے آ جائے گا‘۔(جاری ہے)
اردوان کے مطابق داعش کو ملنے والے اسلحہ اور پیسہ کے ذرائع پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
انھوں نے کہاکہ داعش سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔ترکی کی سرحد کی جانب پیش قدمی کرنے والے اس گروپ کے خلاف ضروری اقدامات نہ اٹھانے پر انقرہ کو حالیہ کچھ مہینوں میں بارہا تنقید کا سامنا رہا ہے۔خیال رہے کہ ترکی پر الزام ہے کہ اس نے شام کے صدر بشار السد کے خلاف لڑائی میں پہلے پہل داعش کو ایک مفید اتحادی سمجھتے ہوئے اس کی مدد کی تھی۔تاہم، انقرہ ایسے تمام الزامات یکسر مسترد کرتا آیا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب کی غزہ پر اسرائیلی قابض ریاست کے جنگی جرائم کی شدید مذمت
-
نیتن یاہو امن کی راہ میں رکاوٹ،فورا عہدہ چھوڑ دیں،نینسی پیلوسی
-
امریکی سینیٹ سے یوکرین، اسرائیل، تائیوان کیلئے امدا منظور
-
ورلڈ بینک کی حالیہ رپورٹ میں افغانستان کی تباہ کن معیشت کے متعلق نئی معلومات منظرعام پر آگئیں
-
ٹرمپ پر2016 کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام
-
مالدیپ انتخابات، چین کی حامی جماعت کی بھاری اکثریت سے جیت
-
مودی پر الیکشن مہم کے دوران مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنے کا الزام
-
مسجد اقصی میں یہودیوں کی قربانی کی رسم کی ادائیگی
-
اروند کیجریوال کو جیل میں انسولین دے دی گئی
-
دنیا کے بہترین شوہر نے تحفے میں بیوی کو آدھی حکمرانی دیدی
-
سعودی عرب میں وطن دشمنی اورانتہا پسندی ثابت ہونے پر سعودی شہری کا سرقلم
-
سرکاری نوکری نہ ملنے پر بھارتی شہری گدھی کے دودھ سے لاکھوں کمانے لگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.