پاک چین اقتصادی راہداری سے خطے میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا ٗوفاقی وزیر دفاعی پیداوار

وسرے ملک بھی پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہے ہیں ٗ رانا تنویر حسین

بدھ 22 اپریل 2015 21:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی 22اپریل۔2015ء) وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے خطے میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے خطے کے تمام ملک فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چین کی حکومت مختلف شعبوں میں ہمارے نوجوانوں کو تربیت فراہم کریگی جس سے وہ ملکی معیشت کی بہتری میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں مواصلات کے وزیرمملکت عبدالحکیم بلوچ نے کہا کہ چینی صدر کے دورہ کے دوران قلیل المدتی اور طویل المدتی منصوبوں پر دستخط کئے گئے ہیں۔

ان منصوبوں کی تکمیل سے خطے میں معاشی خوشحالی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری سے چین کو بھی فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے ملک بھی پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :