جوڈیشل کمیشن آج سے دوبارہ عام انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کاآغازکرے گا

کمیشن میں شواہدجمع کروانے میں جمع کروانے میں صرف 20گھنٹے باقی رہ گئے پاکستان پیپلز پارٹی اور مہاجر قومی موومنٹ نے اپنی اضافی معروضات کمیشن میں جمع کرا دیں

بدھ 22 اپریل 2015 22:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن 22اپریل۔2015ء ) چیف جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں تین رکنی جوڈیشل کمیشن آج جمعرات سے دوبارہ عام انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کاآغازکرے گااورکمیشن میں شواہدجمع کروانے میں جمع کروانے میں صرف 20گھنٹے باقی رہ گئے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مہاجر قومی موومنٹ نے اپنی اضافی معروضات کمیشن میں جمع کرا دیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بھی سلمان اکرم راجاکووکیل مقررکرتے ہوئے ان کوگیارہ صفحات پر مشتمل جواب بھی دے دیاہے جووہ آج جمع کروائیں گے۔ جوڈیشل کمیشن نے سولہ اپریل کو سماعت کے دوران پی پی پی اور دیگر جماعتوں کو مزید ثبوت جمع کرانے کے لیے ایک ہفتہ کی مہلت دیتے ہوئے سماعت 23 اپریل تک ملتوی کر دی تھی۔ پیپلز پارٹی کی طرف سے سندھ اسمبلی کے حلقہ 85 سے متعلق فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ جمع کرائی گئی ، اس حلقہ سے سسی پلیجو کو شکست ہوئی تھی اور انہوں نے شکست کی ذمہ داری ریٹرننگ افسر پر عائد کی تھی ، ان کا الزام تھا کہ مخالف امیدوار نے سید عامر حیدر شاہ شیرازی نے ریٹرننگ افسر سے ساز باز کر کے جیت کو ہار میں تبدیل کیا جبکہ مہاجر قومی موومنٹ کی طرف سے کراچی کے حوالہ سے معروضات جمع کرائی گئی ہیں اور موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کراچی میں انتخابات کا نتیجہ منظم دھاندلی کی عکاسی کرتا ہے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بھی کراچی میں دھاندلی کا اعتراف کیا ، کراچی انتخابات کے دوران ایم کیو ایم کی جانب سے طاقت کا استعمال کیا گیا ، ایم کیو ایم کے طاقت کے استعمال کی وجہ سے دو افراد کی ہلاکت اور کئی افراد زخمی ہوئے۔تحریک انصاف سمیت دیگر سیاسی جماعتیں آج صبح سویرے شواہد جمع کروائیں گے

متعلقہ عنوان :