شمالی چھاو نی کے علاقہ میں دو روز قبل 20 سا لہ مقا می ہسپتال کی نرس سے اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی کر نے والے ملزما ن کو انوسٹی گیشن پو لیس گر فتار نہ کر سکی

بدھ 22 اپریل 2015 22:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن 22اپریل۔2015ء) شمالی چھاو نی کے علاقہ میں دو روز قبل 20 سا لہ مقا می ہسپتال کی نرس سے اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی کر نے والے ملزما ن کو انوسٹی گیشن پو لیس گر فتار نہ کر سکی ، تفصیلات کے مطا بق 2 روز قبل شمالی چھاونی کے علاقہ محلہ عید گاہ صدرلاہور کینٹ کی رہائشی20سالہ (ع) دو روز قبل اپنی والدہ کے ساتھ دوائی لے کر گھر واپس آ رہی تھی کہ حبیب نا می نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر کی زبر دستی گاڑی میں بیٹھا لیا اور ٹاؤن شپ کے علاقہ میں ایک گھر میں لے گئے اور حبیب اﷲ سمیت 5 نا معلوم افراد نے باری باری زیادتی کا نشا نہ اور وحشیانہ تشدد کر نے کے بعد قتل کی دھمکیاں دیتے ہو ئے کینٹ کے علاقہ میں دوسرئے روز چھوڑ گئے پو لیس کی بھری نفری نے موقع پر پہنچ کر مقدمہ درج کر تے ہو ئے کاروائی کا آ غا ز کر دیا پو لیس کے مطا بق رات ملزم حبیب کے گھر واقع چو نگی امر سدھو چھاپہ مارہ تھا وہ فرار ہو نے میں کا میاب ہو گیا اس کی گر فتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جلد ملز ما ن کو گر فتار کر لیا جا ئے گا ،

متعلقہ عنوان :