پنجاب ہائی وے پٹرول کی ہیلپ لائن1124کی افادیت اور اور ڈینگی سے متعلق آگاہی مہم

بدھ 22 اپریل 2015 22:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن 22اپریل۔2015ء) پنجاب ہائی وے پٹرول کی ہیلپ لائن1124کی افادیت اور اور ڈینگی سے متعلق آگاہی مہم ۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی لاہور ریجن بابر بخت قریشی کی ہدایت پر ڈی ایس پی لاہور شہزادی گلفام اور انچارج پٹرولنگ پوسٹ بحریہ ٹاؤن سب انسپکٹر ظہیر احمد نے پٹرولنگ ٹیم کے ہمراہ بیٹ ایریا میں ورچوئیل یونیورسٹی،کوم سیٹ یونیورسٹی،امپیرئیل یونیورسٹی،الائیڈ سکول،دارارقم سکول اور گورنمنٹ ہائی سکول موہلنوال کے طلباء کو پنجاب ہائی وے پٹرول کی ہیلپ لائن 1124کے متعلق آگاہی دی اور بتایا کہ شاہرات جرائم یا ایمرجنسی ہیلپ کی صورت میں عوام الناس پٹرولنگ پولیس ہیلپ لائن پرکس طرح کال کر کر فوری مدد حاصل کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی شہزادی گلفام نے طلباء کو ڈینگی مچھر سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر سے بھی آگاہ کیا اور طلباء میں پمفلٹ بھی تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :