مسلم لیگ(ن) کے سینیٹر آغا شہباز درانی لالا موسیٰ میں ٹریفک حادثے میں بال بال بچ گئے

بدھ 22 اپریل 2015 22:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی 22اپریل۔2015ء )مسلم لیگ (ن)کے رہنماء سینیٹر آغا شہباز خان درانی ٹریفک حادثے میں معجزانہ طورپر بال بال بچ گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز سینیٹر آغا شہباز خان درانی اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمرا پنجاب کے علاقہ لالا موسیٰ میں دوران سفر تھے کہ سامنے سے آنے والی ایک ڈمپر گاڑی نے ان کی گاڑی کو ٹکر مار دی ۔ جس سے ان کی گاڑی قلابازیاں کھاتی ہوئی روڈ کے دوسرے کنارے انتظار گاہ میں جا کر لگی ۔ جس سے ان کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ۔ تاہم سینیٹر آغا شہباز خان درانی اور ان کی دیگر ساتھی معجزانہ طور پر بال بال بچ گئے ۔۔