فرنٹیئرکوربلوچستان کی خفیہ اطلاع پر میاں غنڈی میں کارروائی، دومنشیات اسمگلرزگرفتارکرلیے،بھاری مقدارمیں منشیات برآمد

بدھ 22 اپریل 2015 22:51

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی 22اپریل۔2015ء) فرنٹیئرکوربلوچستان کا خفیہ اطلاع پرکوئٹہ کے علاقے میاں غنڈی میں کارروائی، کارروائی کے دوران بھاری مقدارمیں منشیات برآمد،دومنشیات اسمگلرز گرفتار۔تفصیلات کے مطابق فرنٹیئرکوربلوچستان نے خفیہ اطلاع پر کوئٹہ کے نواحی علاقے میاں غنڈی میں کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدارمیں منشیات برآمد کرکے دومنشیات اسمگلروں کومزداٹرک سمیت گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

منشیات ٹرک پر لوڈ راشن اور سپیئرپارٹس کے سامان کے اندر چھپائی گئی تھی۔برآمد کی جانے والی منشیات میں 100کلوگرام ہیروئن اور 180کلوگرام افیون شامل ہے۔واضح رہے کہ برآمد ہونے والی منشیات کو اسمگلرزبلوچستان کے راستے سندھ لے جانا چاہتے تھے جس پر ایف سی کے اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان کی کوشش ناکام بنادی۔برآمد کی جانے والی منشیات کی مالیت انٹرنیشنل مارکیٹ میں کروڑوں روپے ہے۔گرفتارملزمان سے تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :