مجھے الطاف حسین اور آصف زرداری کی جانب سے دھمکیاں دی جارہی ہیں: ذوالفقار مرزا

muhammad ali محمد علی بدھ 22 اپریل 2015 23:26

مجھے الطاف حسین اور آصف زرداری کی جانب سے دھمکیاں دی جارہی ہیں: ذوالفقار ..
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 22 اپریل 2015 ء) صوبہ سندھ کے سابق وزیر داخلہ اور پیپلز پارٹی کے رہنماء ذوالفقار مرزا کا کہنا ہے کہ انہیں الطاف حسین اور آصف زرداری کی جانب سے دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ذوالفقار مرزا نے پریس کانفرس میں انکشاف کیا ہے کہ ان کی جان کو خطرہ ہے، ان کی سیکورٹی واپس لے لی گئی ہے تاکہ ان کو راستے سے ہٹانے کاکام آسان ہوجائے۔ انہوں نے آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال طالپور پر الزام عائد کیا ہے کہ ہے کہ وہ سمجھتی ہیں کی وہ خدا کی خدائی چلا لیں گے۔ ذوالفقار مرزا کا مزید کہنا تھا کہ انہیں آصف علی زرداری اور الطاف حسین کی جانب سے مسلسل دھمکیاں دی جارہی ہیں تاہم وہ گھبرانے والوں میں سے نہیں ہیں۔