حریت رہنماء مسرت عالم بٹ پر پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کر دیا گیا، کوٹ بھلوال جیل منتقل

جمعرات 23 اپریل 2015 17:27

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23اپریل۔2015ء) قابض انتظامیہ نے سینئر حریت رہنماء مسرت عالم بٹ پر پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کر دیا ہے۔ مسرت عالم بٹ کو 15اپریل کو سرینگر میں عوامی اجتماع کے دوران پاکستان کے حق میں نعرے بازی ،سبز ہلالی پرچم بلند کرنے کی پاداش میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق سینئر حریت رہنماء او جموں وکشمیر مسلم لیگ کے چیئرمین مسرت عالم بٹ کو پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کئے جانے کے بعدبڈگام تھانے سے رات کے وقت کوٹ بھلوال جیل جموں منتقل کیا گیا۔

بھارتی پولیس کے ایک افسر نے بھی مسرت عالم بٹ پر کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کرنے اور انہیں کوٹ بھلوال جیل جموں منتقل کرنے کی تصدیق کی ہے۔ادھر جموں وکشمیر مسلم لیگ کے ترجمان نے بھی سرینگر میں جاری بیان میں کہا کہ تنظیم کے کچھ رہنماء جب جمعرات کی صبح بڈگام تھانے میں مسرت عالم بٹ سے ملاقات کیلئے گئے تو جیل انتظامیہ نے ان سے کہا کہ انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :