چینی صدر کا دورہ پاکستان بے مثال دوستی ،لازوال محبت کا ثبوت ہے، چوہدری احسن منظور

چینی صدر کے دور ے نے دوستی کو نئی جہت دی ہے، اربوں ڈالر کا اقتصادی پیکیج ملک کو قوم کی تقدیر بدل دیگا، رہنماء ن لیگ آزاد کشمیر

جمعرات 23 اپریل 2015 17:32

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23اپریل۔2015ء) مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے جوائنٹ سیکرٹری چوہدری احسن منظور نے کہا ہے کہ چین کے صدر کا دورہ پاکستان بے مثال دوستی اور لازوال محبت کا ثبوت ہے‘ چینی صدر کے حالیہ دور ے نے دوستی کو نئی جہت دی ہے۔ چین کا اربوں ڈالر کا اقتصادی پیکج ملک کو قوم کی تقدیر بدل دے گا۔ پاکستان اور چین کے درمیان معاہدوں پر عملدرآمد سے تجارتی و معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی‘ کشمیری قوم کو پاکستان اور چین کی دوستی پر فخر ہے۔

وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف کی بہترپالیسیوں کے نتیجہ میں آج پاکستان ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے اور دنیا کے نقشے پر بہترین ملک کے دور پر سامنے آرہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ تین مظفرآباد کے مختلف وفود جن میں لوہار گلی‘ طارق آباد‘امبور‘ برارکوٹ شامل ہیں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ میاں محمد نوازشریف واحد لیڈر ہیں جنہوں نے اقتدار سنبھالتے ہی آزادکشمیر کے متعدد دورے کر کے کشمیریوں سے انمٹ محبت کا ثبوت دیا۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت مسئلہ کشمیر کے حل سمیت آزادکشمیر کی خوشحالی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میاں محمد نوازشریف نے جب اقتدار سنبھالا تو اس وقت خزانہ خالی تھا‘ ملک مختلف بحرانی کیفیت میں مبتلا تھا۔ افراتفری عام تھی۔ دور اندیش پالیسیوں کی بدولت میاں محمد نوازشریف نے بہترین ٹیم کیساتھ ملک کو خوشحالی کی جانب گامزن کیاہے۔

انہوں نے اس موقع پر کارکنوں سے مزید کہا کہ الیکشن کی تیاریاں شروع کردیں‘ آزادکشمیر کے اندر جلد الیکشن کا بگل بجنے والا ہے عوام نے تبدیلی کا فیصلہ کرلیا ہے اور یہ تبدیلی ن لیگ کی شکل میں آزادکشمیر کے اندر آکر رہے گی۔ دریں اثناء انہوں نے مسلم لیگ ن امبور کے صدر اختر اعوان کی رہائشگاہ پر گئے جہاں انہوں نے اختر اعوان کے والد کی وفات پر فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے سینٹرل یونین آف جرنلسٹس کے ممبر افضال عالم مغل کی رہائشگاہ پر بھی گئے جہاں انہوں نے نوجوان صحافی افضال مغل کی عیادت کی۔ یاد رہے کہ چوہدری احسن منظور نے گزشتہ روز مصروف دن گزارا۔

متعلقہ عنوان :